بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اندرونی اتحاد ضروری ہے،صاحبزادہ حامد سعید

بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اندرونی اتحاد ضروری ہے،صاحبزادہ حامد ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر اور نظام مصطفی پارٹی کے مرکز ی رہنما صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اندرونی اتحاد ضروری ہے قوم متحد ہو گئی تو بھارت کی ہر سازش ناکام ہو جائیگی سیاست دان کراچی آپریشن پر سیاست نہ کریں

حکمران خوشحال اور پاکستان بد حال ہوتا جارہا ہے ۔ بھارت خودکو غیر ذمہ دارانہ ریاست ثابت کررہا ہے بھارت افواج پاکستان کی توجہ ہٹانے کیلئے ورکنگ باؤنڈری پر جنگی حالات پیدا کر رہاہے بھارتی جارحیت سے درجن سے زائد پاکستانی شہری شہید ہو گئے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بزم سعید کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -