کرپشن کے ناسور نے ملک کا نظام مفلوج کر رکھاہے،میاں ایوب

کرپشن کے ناسور نے ملک کا نظام مفلوج کر رکھاہے،میاں ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ملک ایک طرف مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،دہشتگردی اور توانائی بحران جیسے سنگین مسائل کاشکار ہے دوسری جانب کرپشن کے ناسور نے پورے نظام کومفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ ملکی معیشت پہلے ہی زبوں حالی کاشکار ہے کل تک جوادارے منافع بخش تھے آج حکمرانوں کی نااہلی اور اقرباپروری کی بدولت نجکاری کے دھانے تک پہنچ چکے ہیں حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ان اداروں کی نجکاری کررہی ہے جس کابراہ راست اثر معیشت پر پڑے گا اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب پہلے سے زیادہ غریب ہوجائے گا

وسائل سے مالاملک حکمرانوں کے ناعاقبت اندیش فیصلوں کی بدولت بحرانستان بن چکا ہے حکومت ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کی بجائے ٹیکس نیٹ ورک کومنظم وموثر بناتے ہوئے خرابیوں کودور کرے۔عوام پرٹیکسوں کے بوجھ بڑھانے سے ان کے مسائل مزیدبڑھ جائیں گے۔دانشمندانہ حکمت عملی سے ہی پاکستان کودرپیش بحرانوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -