نا بینا افرا دکا پر یس کلب کے سا منے احتجا ج، ایک نے خود کو آگ لگا لی

نا بینا افرا دکا پر یس کلب کے سا منے احتجا ج، ایک نے خود کو آگ لگا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم سیل ) مطا لبا ت پو رے نہ ہو نے پرنا بینا افرا دکا پر یس کلب کے سا منے احتجا ج۔ ایک شخص کی خود سوزی کی کو شش۔ اطلا ع ملنے پر ر یسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر کا رروا ئی کر تے ہو ئے زخمی کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتا ل میں منتقل کردیا ۔ معلوم ہواہے کے گزشتہ روز پر یس کلب کے با ہر نا بینا افرا د نے اپنے مطا لبا ت پو رے نہ ہو نے پر احتجا ج کیا اور کئی گھنٹوں تک ٹریفک بلاک کیے رکھی۔ اس دوران عباس نے خود پر پٹرول چھڑک لیا اور آگ لگا دی ۔موقع پر موجود را ہگیروں نے فوری طور پر آگ کو بجھایا لیکن تب تک وہ بڑی طرح سے جھلس چکا تھا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو قریب کے ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ نابینا افراد کئی گھنٹے تک پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے رہے، بعد ازاں رات گئے تک کسی حکومتی نمائندے کے موقع پر نہ پہنچنے پر انہوں نے آج تک کے لئے احتجاج موخر کر دیا۔

مزید :

علاقائی -