سندر: نامعلوم افراد کی شہری کے گھر پر فائرنگ، علاقہ میں خوف و ہراس

سندر: نامعلوم افراد کی شہری کے گھر پر فائرنگ، علاقہ میں خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کرائم سیل) سندر کے علاقہ بحریہ ٹاؤن سے ملحقہ گاؤں جھلاراں نول میں رات گئے نامعلوم افراد کی شہری کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ ، علاقہ میں خوف حراس پھیل گیا۔ سندر پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن سے ملحقہ گاؤں جھلاراں نول کا رہائشی ابوبکر بھٹی پراپرٹی کا کام کرتا ہے اور اپنے گھر کے قریب بحریہ ٹاؤن میں دفتر بنا رکھا ہے۔ گذشتہ رات گئے۔ ابو بکر بھٹی فیملی کے ہمراہ گھر پر آرام کر رہا تھا کہ اچانک گھر کے مین گیٹ پر نامعلوم افراد نے دستک دی اور ابوبکر بھٹی کے بھائی تیمور حیدر کو باہر بھجوانے کا کہا کہ اس دوران ساتھ ہی نامعلوم افراد نے گھر کے دروازے پر فائرنگ شروع کر دی اور اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعہ پر پورے علاقہ میں خوف حراس پھیل گیا ۔جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کے خلاف مقدمہ نمبر 676/15درج کر لیا ۔ پولیس کے مطابق تقریباََ 2سال قبل نامعلوم افراد نے ابوبکر بھٹی کے چچا کو قتل کر دیا تھا۔ جس پر اہل خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور پولیس سے واقعہ کے نامعلوم ملزمان کا سراغ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -