چیچہ وطنی،11 مسلح افراد نے تشدد کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چیچہ وطنی،11 مسلح افراد نے تشدد کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  

چیچہ وطنی(نامہ نگار)11 مسلح افراد نے احاطہ کے تنازعہ پر ڈنڈے اور سوٹے مار مار کر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ مقتول کی بیوی، داماد اور بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔ نواحی گاؤں 165-A/9-L کلالی کے رہائشی بشیر احمد ولد عمر دین اپنی ہی برادری کے بشیر احمد ولد سراج ، نصیر احمد ولد مامند سے احاطے کا تنازعہ چلا آر ہا تھا کہ اسی رنجش پر نصیر احمد نے اپنے رشتے داروں اور ساتھیوں محمد رفیق،، غفار احمد، عبدالجبار،محمد ارشد،محمد عمران، محمد مقصوداور تین نامعلوم افراد کے ہمراہ آتشی اسلحہ سے مسلح ہو کر ان پر حملہ کر دیا۔

جس کے نتیجہ میں بشیر احمد ولد عمر دین اسکی بیوی شکوراں بی بی،بیٹی ساجدہ بی بی اورداماد رشید احمد شدید زخمی ہو گئے۔

جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی لایا گیا لیکن بشیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -