مصطفٰی ٹاؤن میں گوالون اور خانہ بدوشون کی بھرمار خالی پلاٹوں پر قبضے
لاہور(اقبال بھٹی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سکیم مصطفی ٹاؤن میں گوالوں اور جھگیوں والوں نے قبضہ مافیا کا روپ دھار لیا ہے جو کہ مقامی رہائشیوں کیلئے مصیبت کا باعث بن گئے ہیں تفصیلات کیمطابق لاہور کی خوبصورت ترین سکیم مصطفی ٹاؤن جوکہ مین واحدت روڈ پرواقع ہے اور سکیم کی مین روڈ بھی 150فٹ چوڑ ی ہے جس پر بہترین سوک سنٹر موجود ہے جن میں بڑے بڑے پلازے خوبصورت پارک اور شادی ہالز موجود ہیں اور اس سکیم کا شمار شہر کی نزدیکی ترین سکیموں میں ہوتا ہے جو کہ علامہ اقبال ٹاؤن جیسے پوش ایریا سے ملحقہ ہے جس کے قیوم بلاک اور عباس بلاک پر قبضہ مافیا کا راج ہے ،سینکڑوں پلاٹوں پر قبضہ مافیا نے ناجائز گھر بنا رکھے ہیں ،قبضہ مافیا اتنا مضبوط اور مؤثر ہے کہ ایل ڈی اے کے اہلکاروں کو بدتمیز ی کے ساتھ دھمکیاں بھی دیتا ہے اس کے علاوہ قیوم بلا ک کا جو حصہ پنجاب یونیورسٹی سے ملحقہ ہے اس پر گوالوں کا راج ہے ،ان کی بھینسیں پورے مصطفی ٹاؤن میں گھومتی ہیں اور گرین بلٹ میں لگے پودے اس وجہ سے خراب ہو رہے ہیں جبکہ گوالوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اس کے علاوہ احمد یار بلاک اور عباس بلاک میں پنجاب یونیورسٹی کی حدود میں جھگیوں والوں نے ڈیرے ڈال رلھے ہیں جو کہ رات کو مصطفی ٹاؤن میں وارداتیں کرتے ہیں۔