واسا اور لوکل گورنمنٹ کی صلاحیت میں اضافے کیلئے ایک روزہ ٹریننگ
(پ ر) اربن یونٹ ،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب گورنمنٹ نے واسا اورر لوکل گورنمنٹ کی صلاحیت و استعداد کو بڑھانے کے لیے یک روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا ہے اس ٹریننگ میں پنجاب ٹرانسپیرنسی ایکٹ 2013 کوپنجاب کے پانچ بڑے شہروں گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور اور راولپنڈی میں لاگوکیا جا رہا ہے۔ عوام کی معلومات تک رسائی کے اس ایکٹ کوعالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے منصوبے کے تحت لاگو کیا جا رہا ہے اس تربیتی ورکشاپ میں لوکل گورنمنٹ، واسا،پبلک سیکٹر سٹیک ہولڈرز اور مختلف این جی اوز کے نمائندہ گان نے شمولیت کی۔ عوامی شعور کو اجاگر کرنے کے لیے اور معلومات تک رسائی پر معلوماتی اور آگاہی کی پریزینٹشنزکے علاوہ ڈاکٹر ناصر جاوید(سی ای اواربن یونٹ)، مظہر حسین منہاس(چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب انفارمیشن کیشن) اور محترمہ نگہت داد(ایگزیکٹو ڈائریکٹرپنجاب رائیٹس فاؤنڈیشن)نے کلیدی تقاریر کیں۔اس کے علاوہ ورکشاپ میں اس ایکٹ کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے مختلف سرگرمیں بھی تھیں۔