الیکشن ٹریبونل فیصلوں پر حکومتی وزراء کارد عمل بچگانہ ہے،صاحبزادہ حامد رضا

الیکشن ٹریبونل فیصلوں پر حکومتی وزراء کارد عمل بچگانہ ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہاہے کہ دھاندلی زدہ حکومت کا جعلی مینڈیٹ بے نقاب ہو گیاہے اور الیکشن 2013ء متنازعہ ہو چکے ہیں الیکشن ٹریبونل فیصلوں پر حکومتی وزراء کارد عمل بچگانہ ہے جس حلقے کو بھی کھولا جائے گا وہاں دھاندلی ثابت ہو گی انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کا کو ئی فائدہ نہیں دفاع وطن کیلئے 1965ء والے جذبے کی ضرورت ہے جعلی جمہوریت ختم اور حقیقی جمہوریت آئے گی تو قوم کے مسائل حل ہونگے بھارت کے خلاف سفارتی محاذ گرم کیا جائے بھارت کو محدود جنگ کا ایڈونچر مہنگا پڑے گا کرپٹ سیاستدانوں کو سیاست بدر کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے

حکمران عوام کی محرومیاں کم نہیں کرسکے۔الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں کو تعصب کی آنکھ سے نہ دیکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن مولانا اکبر نقشبندی کی قیادت میں آنے والے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ضمنی نہیں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے بھارت کا پاکستان دشمن رویہ ماضی سے کئی گنا بڑھ چکا ہے مودی جنگی فضا پیداکرکے خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے حکو مت بھارت کی جنگی تیاریوں پر نظر رکھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -