اسمبلی اجلاس میں محکمہ فوڈ کے سیکرٹری کی عدم موجودگی پر قائم مقام سپیکر کا اظہار برہمی

اسمبلی اجلاس میں محکمہ فوڈ کے سیکرٹری کی عدم موجودگی پر قائم مقام سپیکر کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجا ب اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ فوڈ کے سیکرٹری کی عدم موجودگی پر قائم مقام سپیکر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور وقفہ سوالات موخر کردیا اور کہا کہ وہ کیوں اسمبلی میں نہیں آئے کیا انہیں ایجنڈے کی کاپی نہیں پہنچائی گئی تھی جبکہ محکمہ کی طرف سے جواب آیا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ملتان گئے ہوئے ہیں۔ قائم مقام ،سپیکر نے کہا کہ یہ غلط ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ نے خود کہا تھا کہ جس محکمے کے بارے سوالات اسمبلی میں ہوں اس کا سیکرٹری اسمبلی میں موجو درہے گا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گذشتہ روز محکمہ خوراک کے بارے میں سوالوں کے جوابات د ئیے جانے تھے لیکن اس موقع پر محکمہ کے سیکرٹری گیلری میں موجود نہیں تھے جس کی اطلاع سپیکر کو دی گئی ۔قائم مقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے سخت برہمی کیا اظہار کیا اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری اسد اللہ سے پوچھا کہ آپ کے محکمہ کے سیکرٹری گیلری میں موجود ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سیکرٹری ہیں سیکرٹری نہیں ،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وہ ملتان گئے ہیں جس پر سپیکر مزید برہم ہوئے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے میرے سا منے یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ اسمبلی اجلاس کے دوران جس محکمہ کے بارے میں سوالات ہوں گے اس کا سیکرٹری وہاں ضرور حاضر رہے گا۔ قائم مقام سپیکر نے سوالات کو موخر کرتے ہوئے سیکرٹری کے غیر حاضری کے بارے میں سوموار کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -