ایف آئی اے کا چھاپہ ،بجلی چوری کرنیوالے دو ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

ایف آئی اے کا چھاپہ ،بجلی چوری کرنیوالے دو ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی ) ایف آئی اے کا چھاپہ ، ملتان روڈ سے فیکٹری میں بجلی چوری کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا،بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملتان روڈ لیسکو کلب کے سامنے ایمبرائیڈری مشینیں لگی ہوئی ہیں ان فیکٹریوں میں ماہانہ لاکھوں روپے کی بجلی چوری کی جا رہی ہے، جس پر ایف آئی اے کے سب انسپکٹر سرور اصغر ، سب انسپکٹر رانا اعجاز اور سب انسپکٹر ضیا الرحمن نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر بجلی چوری کرنے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا، سب انسپکٹر رانا اعجاز کا کہناہے کہ ملزمان عرصہ دراز سے ڈیفالٹر میٹر لگا کرماہانہ لاکھوں روپے کی بجلی چوری کررہے تھے، جس سے لیسکو کو سالانہ کڑوروں روپے کا نقصان ہو رہاتھا، انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹری کے میٹرز بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں جبکہ دو ملزمان تنویر اور جہانگیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -