آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا ، چند مقامات پر بارش کا امکان

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا ، چند ...

  

لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی فاٹا ، راولپنڈی،اسلام آباد، سرگودھا،لاہور، گوجرانوالہ، پشاور، کوہاٹ، ہزارہ، ژوب ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم سکردو میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں46ڈگری سینٹی گریڈجبکہ دالبندین45، سبی42، چلاس، شہید بینظیرآباد،سکھر، نورپورتھل، رحیم یارخان اور بھکر میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔

مزید :

صفحہ آخر -