سروس ٹربیونل کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کئے جانے کے خلاف ریفرنس کی سماعت شروع

سروس ٹربیونل کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کئے جانے کے خلاف ریفرنس کی سماعت شروع

  

لاہور(نامہ نگار )پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جواد الحسن کی سربراہی میں قائم 3رکنی بنچ نے سروس ٹربیونل کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کئے جانے کے خلاف ریفرنس کی سماعت شروع کردی ہے ۔گزشتہ روز عدالتی معاون اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ سروس ٹربیو نل کی جانب سے سرکاری ملازمین کی نوکریوں کے معاملات سے متعلق کئے جانے والے فیصلوں پر ان کے محکمے عمل درآمد نہیں کرتے جو کہ انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سروس ٹربیونل ایکٹ کے تحت ٹربیونل کو ہی اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کامکمل حق حاصل ہے،قانونی طور پر یہ حق کسی بھی ادارے کو نہیں دیا جا سکتا۔ قانون کے تحت ٹربیونل اپنے اختیارات استعمال کرے تو زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔فاضل بنچ نے آئندہ تاریخ سماعت پر دیگر عدالتی معاونین کو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -