چینی قونصلیٹ کی سکیورٹی کیلئے سروس روڈکی بندش اور پختہ تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر جائزہ رپورٹ طلب

چینی قونصلیٹ کی سکیورٹی کیلئے سروس روڈکی بندش اور پختہ تعمیرات کے خلاف دائر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے چینی قونصلیٹ کی سکیورٹی کے نام پر سروس روڈکی بندش اور پختہ تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر لوکل کمیشن مقرر کرتے ہوئے جائزہ رپورٹ طلب کر لی۔درخواست گزار رانا سجاد صدیق نے موقف اختیار کیا کہ کیمپس پل کے قریب چینی قونصلیٹ کی تعمیر جاری ہے جبکہ قونصلیٹ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر سروس روڈ کو پختہ بنکرزتعمیر کر کے بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہقونصلیٹ کے اردگرد کے رہائشیوں کو اپنے ہی گھروں میں محصور کر کے خوف وہراس میں مبتلا کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اہل علاقہ کو مسلسل تنگ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کسی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی نہ ہی کسی شاہرہ کو بند رکھا جا سکتا ہے۔جس پر عدالت نے لوکل کمیشن مقرر کرتے ہوئے 9 ستمبر کو تفصیلی جائزہ رپورٹ طلب کر لی۔

مزید :

صفحہ آخر -