ہائی کورٹ کا مرضی سے شادی کرنے والے جوڑے کوہراساں نہ کرنے کا حکم، کیس نمٹا دیا

ہائی کورٹ کا مرضی سے شادی کرنے والے جوڑے کوہراساں نہ کرنے کا حکم، کیس نمٹا دیا

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس یاور علی نے منڈی بہاؤالدین کے علاقہ کٹھیالہ شیخاں کے مرضی سے شادی کرنے والے جوڑے کوہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت میں درخواست میاں بیوی شمریزا اور اعجاز احمد کے وکیل محمد عارف گوندل نے عدالت کو اپنے دلائل میں بتایا کہ مرضی سے شادی کرنے والے جوڑے عاقل و بالغ ہیں اچھے برے کی پہچان ہے اور اپنی رضا مندی سے شادی کی ہے ۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد متعلقہ ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے میاں بیوی کو غیر قانونی ہراساں نہ کریں ۔

مزید :

صفحہ آخر -