پرنسپل پی جی ایم آئی کی تعیناتی کیخلاف دائر د ر خو ا ست پر جواب طلب

پرنسپل پی جی ایم آئی کی تعیناتی کیخلاف دائر د ر خو ا ست پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر خالد محمود کی تعیناتی کیخلاف دائر د ر خو ا ست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزار ڈاکٹر عبدالمنان نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر خالد محمود کو سنیارٹی لسٹ میں بیسویں نمبر پر ہونے کے باوجود سیاسی بنیادوں پر میرٹ کے برعکس پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ کاپرنسپل تعینات کر دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کے برعکس ہونے والی تعیناتی سے میرٹ پر پورا اترنے والے اہل امیدواروں میں بے چینی پائی جا رہی ہے جبکہ ڈاکٹر خالد کو انتظامی امور کا تجربہ نہ ہونے کے باعث پی جی ایم آئی کے انتظامی معاملات درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ میرٹ کے برعکس تعینات ہونے والے پرنسپل خالد محمود کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے کر اہل امیدوار کو اس عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ عدالت نے دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔
تعیناتی

مزید :

صفحہ آخر -