ڈی جی ٹی او کاہوپ الیکشن 31اکتوبر سے پہلے کروانے کا حکم

ڈی جی ٹی او کاہوپ الیکشن 31اکتوبر سے پہلے کروانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ الیکشن 31اکتوبر سے پہلے کروانے کا حکم آ گیا،ڈائریکٹر جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈی جی ٹی او)نے کاروان جمشید کے چیف مسرت جمشید رشید کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 6اگست کو کراچی میں ہونے والے الیکشن میں منتخب ہونے والے ایگزیکٹو ممبران کو کالعدم قرار دے دیا حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کو قوائد کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے 14دن کے اندر جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ،ڈی جی ٹی او نے ہوپ کو ہدایت کی ہے سات دن کے اندر اندر ایڈیٹر جنرل کا تقرر کر کے ڈی جی ٹی او کو مطلع کرے اور 14دن کے اندر اندر 2010سے2014تک کے حسابات کا اڈٹ کروا کر متعلقہ فریق کو جمع کرائیں۔ڈی جی ٹی او نے حکم جاری کیا ہے مسرت جمشید اور دیگر کی شکایات کی روشنی میں حکم دیا جاتا ہے کہ ہوپ اپنے معاملات درست کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا تقرر کرے اور31اکتوبر سے پہلے پہلے شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے اور اپنے حسابات ک اڈٹ رپورٹ بھی پیش کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -