حکومتی سطح پر گندم کی قیمت کم کرنے پر غور شروع

حکومتی سطح پر گندم کی قیمت کم کرنے پر غور شروع

  

لاہور(پ ر ) محکمہ خوراک پنجاب کے پاس موجود 49 لاکھ ٹن گندم کے وافر ذخائر حکومت کے لئے درد سر بن گئے ہیں اور مارکیٹ میں بھی گندم کے وافر ذخائر ہونے کی وجہ سے حکومت کو گندم کی نکاسی میں مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ دو دنوں سے اس سلسلہ میں کوئی بھی حکمت عملی اپنانے پر غور ہوا ہے جس مین ٹی سی پی کے ذریعے ان سٹاکس کی برآمد سے لے کر ملکی اور صوبہ کی مارکیٹ میں عوام کی خاطر گندم کو سستا کرنے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں برآمد کا تجربہ ناکام اور مافیا سامنے آنے کی وجہ سے ایکسپورٹ والے نرخوں پر فلور ملوں کو گندم جاری کرنے جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری نرخ 1200 روپے فی من سے 1225 روپے فی من تک ہو سکتے ہیں حکومت یہ بھی سوچ رہی ہے کہ اس سے آٹے کے نرخ مناسب حد تک کنٹرول میں رہیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -