شہبازشریف کی پیر محل میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تعریف

شہبازشریف کی پیر محل میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر پولیس اور قانون ...

  

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پیر محل میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کا مظاہرہ کرکے دہشت گردی کا مذموم منصوبہ نا کام بنایا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے جرأت اور بہادری کے ساتھ کامیاب کارروائی کی۔ وزیراعلیٰ نے کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے افسروں اور اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -