فوڈ اتھارٹی کے چھاپے: مضر صحت اشیاء کی فروخت، ناقص صفائی پر متعدد بیکریاں اور دکانیں سیل

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے: مضر صحت اشیاء کی فروخت، ناقص صفائی پر متعدد بیکریاں اور ...

  

لاہور (کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں گزشتہ روزراوی ٹاؤن کی ٹیم نے یکی گیٹ کے علاقہ میں واقع نوید پان شاپ، نوید چنے والا، غوثیہ پکوان سنٹر،پشاوری نان شاپ،حافظ جنید حلوپوری، ڈار کچن شاپ، اللہ نبی وارث مرغ چنے، امین کھوئے والے مٹن چنے اور بلا پان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیاجبکہ شہزادہ پان شاپ، بابر جنرل سٹور،علی پان شاپ اور شہباز جنرل سٹور کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،غیر میعاری خوراک فروخت کرنے اور پراڈکٹس پر مناسب لیبلنگ درج نہ ہونے کی وجہ سے سر بمہرکردیا۔اس کے علاوہ مغلیہ پارک کے علاقہ میں واقع علی سالٹ فیکٹری جبکہ مقبرہ جہانگیر روڈ پر واقع الحبیب سالٹ فیکٹری کو صفائی کی انتہائی ناقص صورت حال، پروڈکشن ایریا میں واشروم ہونے،غیر مناسب اور غلط لیبلنگ والا فوڈ سالٹ ، نمک کو فرش پر رکھنے،زنگ آلود مشینوں کے استعمال اور غیر مناسب آئیوڈائزیشن کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے مین ساندہ روڈ پر واقع المعصوم نرالا جوس کارنر اور الحمد للہ جوس کار نر کو صفائی کی ناقص صورت حال، گندے فریزر ز استعمال کرنے،خراب پھل استعمال کرنے،واشنگ کی مناسب سہولت دستیاب نہ ہونے اور ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال کی بناپر سر بمہر کردیا۔اسی طرح خواجہ غریب نواز پا ن شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور گندے فریزرز استعمال کرنے کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ ابراہیم سموسہ پٹی کو صفائی کی ناقص صورت حال،واشنگ ایریا میں گندگی اور سموسہ پٹی پر فنگس کی بنا پر سر بمہر کردیا جبکہ شبیر سموسہ پٹی کو صفائی کی ناقص صورت حال، ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے، کھانے کی اشیاء فرش پر رکھنے، گندے فریزرز، خراب آلو استعمال کرنے اور پروڈکشن ایریا میں واشروم ہونے کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ پرانی انار کلی میں واقع پاک شنواری کو گندے فریزرز استعما ل کرنے اور وکرز کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے تائی پائی ریسٹورنٹ کو صفائی کی ناقص صورت حال، کھلی نالیوں،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور گندے فریزرز استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرح غالب مارکیٹ میں کلفٹن گرل کو صفائی کی انتہائی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کرد یا گیا۔اسی طرح بون ہیڈ فائر گرل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبارکرنے ، ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے، ضائع المیعاد مشروبات استعمال کرنے اور بغیر لیبلنگ پراڈکٹس استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ مکہ کالونی میں واقع چنیوٹی پکوان سنٹر، بسم اللہ سٹور اور ماشاء اللہ سٹور کر بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ اوپئم ریسٹورنٹ کو سٹوریج کی غیر مناسب صورت حال کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔علامہ اقبا ٹاؤن کی ٹیم نے مین مدینہ بازار ، ٹاؤن شپ کے علاقہ میں واقع وکی پٹھورے کو کاؤنٹر نسب نہ کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،ورکرز کا ہیڈ کورز استعما ل نہ کرنے او ر صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اسی طرح صابر پان شا پ اینڈ کولڈ کارنر کو ہدایات پر عمل نہ کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا گیا۔اس کے علاوہ غوثیہ فرائیڈ چکن کو صفائی کی ناقص صورت حال، ورکرز کا ہیڈ کورز پہنے بغیر کام کرنے،گندے فریزرز استعمال کرنے،خراب کھانے کی اشیاء استعمال کرنے اور واشنگ کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ گجر ملک شیک پوائنٹ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے اورصفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے جلو موڑ کے علاقہ میں واقع حنیف بیکری کو صفائی کی ناقص صورت حال اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی بنا پر سر بمہرکردیا نیز مختلف پراڈکٹس کے نمونہ جات بھی لیے گئے اور تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔اسی طرح داروغہ والا چوک میں واقع منا بھائی سری پائے اینڈ بریانی ہاؤس کو واشنگ ایریا میں گندگی اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی بنا پر سر بمہر کردیا جبکہ ماسٹر جی پان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا گیا ۔اس کے علاوہ غوث اعظم ہوٹل کو صفائی کی ناقص صورت حال جبکہ طارق ہوٹل کو واشنگ ایریا میں گندگی اور کاؤنٹر نسب نہ کرنے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے مین جی ٹی روڈ پر واقع ایان کولڈ کارنرکو غیر میعاری جوس فروخت کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرح شیر شاہ روڈ پر واقع شیخ حلیم کو صفائی کی ناقص صورت حال اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی بنا پر سر بمہر کر دیا جبکہ الفرید دال چاول کو واشنگ ایریا میں گندگی اور ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیم نے چمن سویٹس اور سجاول شریف نان شاپ کو صفائی کی ناقص صورت حال، بغیر فوڈ لائسنس کاروبر کرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیاجبکہ المدینہ غوثیہ ملک شاپ کو ناقص صفائی کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع علی فوڈز (ایلفا کوکنگ آئل پروڈکشن یونٹ) کو صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر رکر دیا جبکہ دربار والا انڈسڑیز کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -