پاکستان سٹاک ایکسچینج انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنا مقام بنائے گی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قیام کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ لاہور،کراچی اور اسلام آباد تینوں اسٹاک ایکسچینج کو ضم کر کے پاکستان سٹاک ایکسچینج بنایا جائے گا۔اب تینوں سٹاک مارکیٹیں ایک ہی فلور پر کام کریں گی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج عالمی معیار کا سٹاک ایکسچینج ہو گا۔تقر یب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج اب انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں اپنا نیا مقام بنائے گی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا خطے میں بڑے کھلاڑی کا کردار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل روشن ہے اورپاکستان غیر ملکی سرمایا کاری کے لئے بہترین ملک ہے۔عالمی ادارے پاکستان کو مستحکم معیشت تسلیم کر چکے ہیں۔ پاکستان کے قرضے 173 کھرب سے تجاوز کر چکے ہیں،ان میں 122 کھرب کے قرضے مقامی ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمار اپہلا ہدف پاکستان کو نادہندہ ہونے سے بچانا تھا۔ عالمی طور پر کسی بھی طرح ایک پیسے کے بھی نادہندہ نہیں ہو ئے۔نیت اچھی ہو تو نتیجے بھی اچھے ہوتے ہیں۔سب محنت کریں تو جلد ترقی کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔درست شخص سے درست کام لینا ہماری پالیسی ہے،ہم نے کسی بھی ملک سے امداد لئے بغیر ضرب عضب آپریشن شروع کیا۔اگلے سال مردم شماری متوقع ہے۔
اسٹاک ایکسچینج