پہلا ضمنی کام (1)’’ملتزم ‘‘پر حاضری اور دعا

پہلا ضمنی کام (1)’’ملتزم ‘‘پر حاضری اور دعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طواف کے بعد پہلا کام یہ ہے کہ آپ ’’ملتزم شریف ‘‘ کے سامنے آجائیں ۔بیت اللہ کے دروازے اور حجر اسود والے کونے کے درمیان کے حصہ کو ’’ملتزم‘‘ کہتے ہیں چونکہ عام طور پر لوگ ملتزم پر بھی خوشبو لگا دیتے ہیں اور آپ اس وقت حالت احرام میں ہیں ،اس لئے آپ اس وقت ملتزم کو ہاتھ نہ لگائیں ، اورنہ اس سے چمٹیں،بلکہ ملتزم کے سامنے جتنا قریب ممکن ہو کھڑے ہو کر خوب الحاح وزاری سے دعا کریں ،یہ قبولیتِ دعا کا خاص مقام ہے ۔
لوگ ’’ملتزم ‘‘سے چمٹنے کے لئے اور حجر اسود کو بوسہ دینے کے لئے دھکم پیل کرتے ہیں ،ایسا کرنا جائز نہیں کسی مسلمان کو ایذاء پہنچا کر یہ کام کرنا خسارہ کا سودا ہے، اور بڑی شرم وغیرت کی بات یہ ہے کہ مردوں کے ہجوم میں خواتین بھی حجراسود کو بوسہ دینے کے لئے گھس جاتی ہیں اور ان کو اس کی کوئی پروا نہیں ہوتی کہ وہ نامحرم مردوں کے درمیان بھنچ رہی ہیں ، نامحرموں کے جسم سے جسم لگانا بد ترین گناہ ہے ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -