خواتین بھی بال کتروانے میں غلطی کرتی ہیں

خواتین بھی بال کتروانے میں غلطی کرتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خواتین کے لئے بھی کم ازکم سر کے چوتھائی حصے کے بالوں میں سے ایک ایک پورے کے برابر کٹوانا واجب ہے ۔ وہ بالوں کی ایک لٹ پکڑ کر اس میں سے ذرا سے بال کاٹ لیتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ ہمار ا واجب اد ا ہو گیا ہے۔یاد رکھئے!ایک لٹ میں سے بال کاٹنے کی صورت میں چوتھائی سر کے بالوں میں سے نہیں کٹتے ، اس لئے خواتین کے لئے بال کٹوانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ وہ بال کھول کر لٹکائیں ، اور تمام بالوں میں سے ایک ایک پورے کے برابر بال کٹوائیں ، تاکہ سنت کے مطابق قصر ہو جائے،اور اپنے محرم سے کٹوائیں یا خود کاٹ سکتی ہوں تو خود کاٹ لیں اور کسی نا محرم سے نہ کٹوائیں ۔
یہ عمرہ کا تیسرا کام ہو گیا ،اور آپ کا عمرہ مکمل ہو گیا، احرام کی جو پاپندیاں آپ پر لگی تھیں ،وہ بال کٹوانے کے بعد سب ختم ہو گئیں ۔اب آپ غسل کر کے سلے ہوئے کپڑے پہن لیں ،اور خوشبو وغیرہ لگا لیں ۔
بعض حضرات جب بال کٹوانے کے لئے حجام کی دکان پر جاتے ہیں تو بال کٹوانے سے پہلے اپنے ناخن تراشنا شروع کر دیتے ہیں یا اپنی مونچھیں کترنے لگتے ہیں ۔یاد رکھئے !اگر کسی شخص نے سر کے بال کٹوانے سے پہلے ایک ہاتھ یا پاؤں کی پانچوں انگلیوں کے ناخن کاٹ لئے تو اس پر ایک دم واجب ہو گا ۔ اب آپ مکہ مکرمہ میں آٹھ ذی الحجہ تک بغیراحرام کے رہیں گے ،اس عر صہ میں نفلی طواف کریں ،اس کے لئے احرام نہیں ہو گا ، نہ رمل ہو گا اور نہ اس کے بعد صفا ، مروہ کی سعی ہو گی ،بس حجر اسود کا استقبال اوراستلام کرنے کے بعد سات چکر لگائیں ہر چکر میں استلام کریں ، ساتواں چکر پورا ہونے کے بعد آٹھویں مرتبہ استلام کریں ،پھر وہی تین ضمنی کام کریں ،یعنی ملتزم پر دعا،مقام ابراہیم پر طواف کا دوگانہ ، اور زم زم پی کر دعا کرنا ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -