بھارت کی سرحدی دیہات پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے7 پاکستانی شہری شہید،درجنوں زخمی
سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی سرحدی دیہات پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے7پاکستانی شہری شہیددرجنوں زخمی ہوگئے۔زخمی ہونیوالوں میں 8بچے اور12 خواتین بھی شامل ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارت نے حسب روایت لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جا ری رکھتے ہوئے چارواہ ،سجیت گڑھ اور ہرپال اور چپراڑ سیکٹر کو نشانہ بناتے ہوئے زبردست فائرنگ اورگولہ باری کی جس سے 5 شہری شہید اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ بھارت نے اپنے جنگی جنون میں اندھا ہو کر رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔بتایا گیا ہے کہ پسرور میں تمام اسکول بند ہو گئے ہیں اور چارواہ ، باجرہ گڑھی ،کھنور، دھول ملانے اور دیگر دیہات سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔کندن پور میں ریسسکیو کے دفتر کو بھی بھارتی فوج نے گولہ باری کا نشانہ بنایا جس سے وہ تباہ ہو گیا جبکہ درجنوں مکانات بھی کھنڈر بن گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں بچھے بوڑھے اور خواتین نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔کئی شدید زخمی ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیکا پنجاب رینجرز نے بھی بھرپور جواب دیا ۔