10 کروڑ تاوان کیلئے مغوی نجی بینک کا نائب صدر بازیاب،2 بھتہ خور ہلاک
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپر ہائی وے پر ایس آئی یو کی کارروائی کے نتیجے میں2 بھتہ خور ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اغوا کاروں نے ایک نجی بینک کے نائب صدر غوث محمد کو 14 اگست کو سائٹ کے علاقے سے اغوا کیا اور اس کی رہائی کے لئے اسکے اہلخانہ سے 10 کروڑ روپے تاوان طلب کیا ۔جس کی پولیس کو اطلاع کر دی گئی۔ ملزمان کی کال ٹریس کرتے ہوئے انہیں سپر ہائی وے پر ایک مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا اورمغوی غوث محمد کوبازیاب کروا لیا۔