بھارتی لاءکمیشن نے ملک میں پھانسی کی سزا ختم کرنے کی سفارش کر دی

بھارتی لاءکمیشن نے ملک میں پھانسی کی سزا ختم کرنے کی سفارش کر دی
بھارتی لاءکمیشن نے ملک میں پھانسی کی سزا ختم کرنے کی سفارش کر دی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ماسوائے دہشت گردوں کے بھارتی لاءکمیشن نے حکومت سے پھانسی کی سزا ختم کرنے کی سفارش کر دی۔بتایا گیا ہے کہ بھارتی لاءکمیشن نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ دہشتگردی کیس میںملوث ملزمان کے علاوہ دیگر جرائم میں میں پھانسی کی سزا کو ختم کر دیا جائے۔سفارشات کی منظوری کے لئے اسے بھارتی لوک سبھا میں لایا جائے گا ۔واضح رہے کہ بھارت بھی دنیا کے ان 59 ممالک میں شامل ہے جہاں پھانسی کی سزا کا قانون موجود ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -