پہل پاکستان نے کی،جموں میں پاک فوج کی فائرنگ سے 2 شہری مارے گئے ،بھارت کا بھونڈا الزام

پہل پاکستان نے کی،جموں میں پاک فوج کی فائرنگ سے 2 شہری مارے گئے ،بھارت کا ...
پہل پاکستان نے کی،جموں میں پاک فوج کی فائرنگ سے 2 شہری مارے گئے ،بھارت کا بھونڈا الزام

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سیکیورٹی فورسز(بی ایس ایف)نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے جموں میں جمعہ کی علی الصبح آر ایس پورہ سیکٹر میں مارٹر شیلنگ کی جس دو بھارتی شہری مارے گئے ۔مرنیوالوں میں ایک شہری سبھاش چندر سکنہ بورے جل گاﺅں اور ایک خاتون سکنہ ابدولیاں گاﺅں شامل ہیں۔بھارت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ فائرنگ میں پہل پاکسانی فوج نے کی جس کے جواب میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -