55 فیصد پاکستانیوں نے کالا باغ ڈیم بنانے کی حمایت کر دی: سروے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پچپن فیصد پاکستانیوں نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی حمایت کی ہے۔ تنظیم گیلانی فائونڈیشن نے اپنے تازہ ترین سروے میں کہا ہے کہ 1995ءمیں 62 فیصد عوام کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حامی تھے لیکن اب 55 فیصد عوام کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حامی ہیں 21 فیصد نے ڈیم کی تعمیر کی مخالفت کی جبکہ 16 فیصد نے فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا ہے۔