الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے الیکشن ٹربیونل کیلئے حاضر سروس ججزکےنام مانگ لئے،این اے 118کی سماعت ملتوی

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے الیکشن ٹربیونل کیلئے حاضر سروس ججزکےنام ...
الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے الیکشن ٹربیونل کیلئے حاضر سروس ججزکےنام مانگ لئے،این اے 118کی سماعت ملتوی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنرنے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے الیکشن ٹربیونل کیلئے نئے ججز کے نام مانگ لئے ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے ججز کاظم ملک،رانا زاہد سمیت دیگر31 اگست کو ریٹائرہورہے ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے خط میں کہاہے کہ الیکشن ٹربیونل کیلئے حاضر سرو س ججز کو لگایا جائے۔تفصیلات کےا لیکشن کمیشن کے خط کے بعد الیکشن ٹریبونل کے جج نے این اے 118کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق این اے 118مبینہ دھاندلی کیس آخری مراحل میں تھا ۔واضح رہے کہ این اے 118سے پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد ملک ریاض 103,306ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارنے الیکشن ٹریبونل میں محمد ملک ریاض کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -