ڈاکٹرعاصم حسین کے بعد زرداری کا نمبرہے: شیخ رشید
اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 4 مضبوط کیسز موجود ہیں، ڈاکٹر عاصم کے بعد آصف زرداری کی باری ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرے ہوئے شیخ رشید نے کہا تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات لڑنے چاہئیں، اگر تحریک انصاف الیکشن لڑتی ہے تو حمایت کروں گا، تحریک انصاف نے حلقہ این اے 125 سے الیکشن نہیں لڑنا تو پھر میں حلقہ این اے 55 سے مستعفی ہوکر خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف فوج کے ساتھ کھڑے ہوگئے تو پی پی پی اور ایم کیو ایم فارغ ہیں۔