جام معشوق علی وزیر اعظم کےسیاسی مشیر مقرر

جام معشوق علی وزیر اعظم کےسیاسی مشیر مقرر
جام معشوق علی وزیر اعظم کےسیاسی مشیر مقرر

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نوازشریف نے جام معشوق علی کو اپنا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کیلئے صدر مملکت کوسمری بھیج دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ان کا مرتبہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا، قبل ازیں جام معشوق علی نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق جام معشوق کے والد سندھ کے سابق وزیر اعلی  رہ چکے ہیں۔سیاسی مبصرین کاکہناہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ صوبہ سندھ میں غیریقینی سیاسی صورتحال کے تناظر میں وزیر اعظم کے مشیر کے طور پر جام معشوق علی کی تقرری انتہائی اہمیت کی حاملہوگی ۔

مزید :

اسلام آباد -