الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیاہے جس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 30نومبر کو ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 24سے 27اکتوبر تک جمع کروائے جاسکیں گے،31اکتوبر سے 4نومبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کیخلاف اپیلیں 5سے 6نومبر تک دائر کی جاسکیں گی ،اپیلوں پر فیصلے سات سے 9نومبر تک سنائیں جائیں گے اور دس نومبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔11نومبر کو الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا اور 30نومبر کو پولنگ ہو گی ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -