کراچی میں گرفتار ”را“کے 4 ایجنٹ پاک چائنہ راہداری منصوبہ سبوتاژ کرنے آئے،اہم انکشافات

کراچی میں گرفتار ”را“کے 4 ایجنٹ پاک چائنہ راہداری منصوبہ سبوتاژ کرنے ...
کراچی میں گرفتار ”را“کے 4 ایجنٹ پاک چائنہ راہداری منصوبہ سبوتاژ کرنے آئے،اہم انکشافات

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے کائنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے 4 ایجنٹ ارشد پپو،خالدامان دادا ،محسن جبار ااور ظفر ٹینشن کو 14روزہ ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔ملزمان نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے بھارت میں ”را“سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی۔ملزمان کو پاک چائنہ راہداری منصوبہ سبوتاژ کرنے اور کراچی کا امن خراب کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا۔ملزمان آفاق احمد پر حملے اور اورنگی ٹاﺅن میں بم دھماکے میں ملوث رہے ہیں۔دہشت گردوں کے جاوید لنگڑا اور اجمل پہاڑی کے ساتھ بھی تعلقات رہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -