لکی مروت میں مقامی شخص کے گھر پر اسرار پتھروں کی بارش

لکی مروت میں مقامی شخص کے گھر پر اسرار پتھروں کی بارش
لکی مروت میں مقامی شخص کے گھر پر اسرار پتھروں کی بارش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لکی مروت (ویب ڈیسک) محلہ خوائیداد خیل لکی مروت میں زاہد اللہ اور محبت خان کے گھر پر اسرار طور پتھروں اور اینٹوں کی بارش سے مقامی آبادی خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئی۔ محبت خان نے بتایا کہ سیلابی بارشوں کی بدولت ان کے گھر کی ایک خستہ دیوار گرگئی تھی جسے دوبارہ تعمیر کرنا پڑا مگر اس پرانی دیوار کے نیچے جنگلی جڑی بوٹیاں تھی جن میں چیونٹیوں کا مسکن تھا، تعمیر کیلئے ان سب کو ہٹانا پڑا اور دیوار بنادی گئی جس کے بعد اگلے روز گھر میں اینٹیں اور بڑے پتھر آنا شروع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ علما ءاور عاملوں کو بلایا گیا مگر اس کے بعد پتھروں کی بارش تیز ہوگئی ہے، گھر میں دیوار پر لٹکے کمل کو بھی آگ لگادی گئی۔ اہل محلہ نے بتایا کہ گلی میں ان کی موجودگی کے باوجود بھی گھر میں پتھر وغیرہ آتے ہیں جو کسی کو نظر نہیں آتے مگر گھر میں گر جاتے ہیں تب دکھائی دیتے ہیں۔

مزید : لکی مروت