تیل کی قیمتوں کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر آ گئی،ایک ہی دن میں ۔۔۔

تیل کی قیمتوں کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر آ گئی،ایک ہی دن میں ۔۔۔
تیل کی قیمتوں کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر آ گئی،ایک ہی دن میں ۔۔۔

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خام تیل کی قیمتیں دنیا بھر کی معیشتوں کی ترقی یا تنزلی کا تعین کرتی ہیں۔ حالیہ چند سالوں میں خام تیل کی قیمتیں گرنے سے جہاں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی معیشتیں تنزلی کا شکار ہوئی ہیں وہیں تیل درآمد کرنے والے ممالک کی معیشتوں میں بہتری کے اشاریئے نمایاں دیکھے گئے۔ تیل قیمتوں میں اس قدر کمی کے بعد گزشتہ جمعرات کے سودوں میں خام تیل کی قیمتوں میں یکدم ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے تیل کے درآمدکنندہ ممالک کی معیشتوں میں گراوٹ کے آثار پیدا ہو گئے ہیں۔ جمعرات کے خام تیل کے سودوں میں یو ایس (ڈبلیو ٹی آئی)کروڈ آئل کی قیمتوں میں 10.3فیصد کا ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 10فیصد اضافہ ہوا۔

یہ 2009ءکے بعدایک دن میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے یعنی اس اضافے سے گزشتہ 7سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔اضافے کے بعد یو ایس کروڈ آئل کی قیمت 42.56ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 47ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔ تاہم ماہرین کی طرف سے خام تیل کی قیمتوں میں اس اضافے کو عارضی قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا جو رجحان ہے وہ جاری رہے گا۔ ایک ماہر ڈینئل اینگ نے کہا کہ ہم خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی اہمیت کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے تاہم ہمیں یقین ہے کہ یو ایس اور برینٹ کروڈ آئل کی قیمتیں بالترتیب 38اور45ڈالر فی بیرل کی سطح پر لائی جا سکتی ہیں۔

مزید :

بزنس -