کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم رہے :نثار کھوڑو

کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم رہے :نثار کھوڑو
کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم رہے :نثار کھوڑو

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات نثار کھوڑونے کہاہے کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت قائم رہے ،اگر ماضی کی روش کو دہرایاگیا تو نتائج ٹھیک نہیں نکلیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نثار کھوڑو کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کرپشن کی حامی نہیں لیکن صرف سندھ میں ہی کرپشن کا تاثر غلط ہے ،سندھ میں کرپشن کا تاثر دینے والے نظریں گھمائیں تو فرشتے دوسرے بھی نہیں ہیں ۔انہو ںنے کہا کہ صوبائی اداروں کے ہوتے ہوئے وفاقی اداروں کی کارروائیاں صوبائی خود مختاری کیخلاف ہیں ۔ان کا کہناتھاکہ سندھ کو نشانہ نہ بنایاجائے اور کرپشن کیخلاف کارروائیاں دوسرے صوبوں میں بھی ہونی چاہئیں۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -