بھارت کی سیالکوٹ کے سرحدی دیہات پر بھاری گولہ باری ،9شہری شہید ،خواتین بچوں سمیت 50 سے زائد زخمی

بھارت کی سیالکوٹ کے سرحدی دیہات پر بھاری گولہ باری ،9شہری شہید ،خواتین بچوں ...
بھارت کی سیالکوٹ کے سرحدی دیہات پر بھاری گولہ باری ،9شہری شہید ،خواتین بچوں سمیت 50 سے زائد زخمی

  

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی سرحدی دیہات پر بلا اشتعال فائرنگ اور بھاری گولہ باری سے شہید پاکستانی شہریوں کی تعداد 9ہو گئی ،50سے زائد شہری زخمی ہیں جبکہ 8زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس سے مزید جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے ،زخمی ہونیوالوں میں 8بچے اور12 خواتین بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے حسب روایت لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ جا ری رکھتے ہوئے چارواہ ،سجیت گڑھ اور ہرپال اور چپراڑ سیکٹر کو نشانہ بناتے ہوئے زبردست فائرنگ اورگولہ باری کی جس سے 6 شہری شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے بعد ازاں مزید 3زخمی شہری دم توڑ گئے ، بھارت نے اپنے جنگی جنون میں اندھا ہو کر جان بوجھ کر رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔بتایا گیا ہے کہ پسرور میں تمام اسکول بند ہو گئے ہیں اور چارواہ ، باجرہ گڑھی ،کھنور، دھول ملانے اور دیگر دیہات سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔کندن پور میں ریسکیو کے دفتر کو بھی بھارتی فوج نے گولہ باری کا نشانہ بنایا جس سے وہ تباہ ہو گیا جبکہ درجنوں مکانات بھی کھنڈرمیں تبدیل ہو گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں بچے ،بوڑھے اور خواتین نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیا ہے اور بھارت کی توپوں کو خاموش کرا دیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -