افغانستان سے افیون ختم کرنا مشکل ہے، امریکہ

افغانستان سے افیون ختم کرنا مشکل ہے، امریکہ
افغانستان سے افیون ختم کرنا مشکل ہے، امریکہ

  

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ افغانستان سے افیون کی کاشت ختم کرنا مشکل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران جان کربی کا کہنا تھاکہ ماضی میں افیون کی کاشت کو ختم کرنے کی کافی کوششیں ہوئیں لیکن اس میں کامیابی نہیں ملی۔ افغانستان میں افیون کی کاشت ختم کرنا مشکل ہے۔ اس سے طالبان اور کسانوں دونوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افیون کی کاشت کا متبادل تلاش کرنے اور کسانوں کی مدد کیلئے وہ افغان حکومت سے رابطے میں ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -