این اے 122میں ضمنی انتخاب اکتوبر میں کروانے کی سمری چیف الیکشن کمشنر کر بھجوا دی گئی

این اے 122میں ضمنی انتخاب اکتوبر میں کروانے کی سمری چیف الیکشن کمشنر کر بھجوا ...
این اے 122میں ضمنی انتخاب اکتوبر میں کروانے کی سمری چیف الیکشن کمشنر کر بھجوا دی گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122میں اکتوبر میں ضمنی الیکشن کروانے کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 122 اور پی پی 147میں ضمنی انتخاب 11اکتوبر کو کروانے کے حوالے سے سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی ہےاور اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر نے این اے 122کیلئے ریٹرنگ افسر کیلئے نام بھی مانگ لیے ہیں تاہم ضمنی انتخاب کی حتمی تاریخ کا اعلان چیف الیکشن کمیشنر کی منظور ی کے بعد کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ این اے 122سے قومی اسمبلی کے سابق سپیکر ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے لیکن الیکشن ٹریبونل نے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیاتھا جس پر حکومت نے سپریم کورٹ میں نہ جانے کافیصلہ کرتے ہوئے عوام کی عدالت میں پیش ہونے کافیصلہ کیاتھا لیکن پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی انتخاب موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں لڑنے پر کچھ تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -