گجرات ،تیز رفتار مسافر وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2طالب علم جاں بحق

گجرات ،تیز رفتار مسافر وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2طالب علم جاں بحق
گجرات ،تیز رفتار مسافر وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2طالب علم جاں بحق

  

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک)تیز رفتار مسافر وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار 2طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق 2طالب علم موٹر سائیکل پر سکول سے واپس آرہے تھے کہ تیز رفتار وین نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے موٹر سائیکل سوار دونوں طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ویگن کاڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لے لیااورویگن کے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

مزید :

گجرات -اہم خبریں -