چیلنج قبول ، سالانہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر طالبعلم نے استاد کے منہ پر تھوک دیا

چیلنج قبول ، سالانہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر طالبعلم نے استاد کے منہ پر ...
چیلنج قبول ، سالانہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر طالبعلم نے استاد کے منہ پر تھوک دیا

  

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیچر کی طرف سے چیلنج کیے جانے کے باوجود پاس ہونے پر سالانہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر اردنی طالبعلم نے استاذ کے منہ پر تھوک دیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ، تھوکتے وقت وہ سند وصول کرنے سٹیج پر جارہاتھا۔

عرب میڈیا کے مطابق یونیورسٹی بورڈ نے مذکورہ طالبعلم کی ڈگری منسوخ کردی اوروزارت ہائیرایجوکیشن میں درخواست بھی دائرکردی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کاکہناتھاکہ وزارت کودی گئی درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ طالبعلم کوآداب کا لحاظ نہیں اور وہ سرٹیفکیٹ کے حصول کا حق دار نہیں جبکہ ہائیرایجوکیشن کی وازارت نے معاملے کی چھان بین شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق استاذ نے مذکورہ طالبعلم کو چیلنج کیاتھاکہ وہ کامیاب نہیں ہوسکتا،لیکن اگر وہ پاس ہوگیا تو سالانہ تقریب کے موقع پر ہی اس کے منہ پر تھوک سکتاہے اور طالبعلم نے وہی کچھ کیا۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین کاخیال ہے کہ مذکورہ طالبعلم تعلیم میں بہت کمزور اور بدتمیزہوگا اوراسی وجہ سے ٹیچر نے اسے چیلنج کیاہوگا۔

Student-spits-on-his-teacher by dailypakistan

مزید :

بین الاقوامی -