سیالکوٹ سیکٹر پر بھارتی جارحیت ،پاکستان نے سخت نوٹس لے لیا ،نہتے شہریوں پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے :آرمی چیف

سیالکوٹ سیکٹر پر بھارتی جارحیت ،پاکستان نے سخت نوٹس لے لیا ،نہتے شہریوں پر ...
سیالکوٹ سیکٹر پر بھارتی جارحیت ،پاکستان نے سخت نوٹس لے لیا ،نہتے شہریوں پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے :آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی طرف سے سیالکو ٹ سیکٹر پر بلا شتعال فائرنگ سے 9پاکستانی کی شہید اور پچاس سے زخمی ہو گئے جس پر سول اور عسکری قیادت نے سخت نوٹس لے کر بھارت کے سامنے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بھارت نہتے سویلین پر حملہ کر کے دہشت گردی کی تمام سرحدیں عبورکر گیا ہے ۔وزیر اعظم نے دفتر خارجہ اور وزارت دفاع کو معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھانے کی ہدایت کردی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ سیکٹر پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد آرمی چیف نے سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی جارحیت سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔اس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے شہریوں کی عیادت کی ۔

اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت نہتے سویلین کو خوفزدہ کرنے اور دہشت گردی پھیلانے کی تمام سرحدیں عبور کر گیا ہے ۔بھارت کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانا بزدلانہ اقدام ہے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دے رہا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ بھارت ڈھٹائی کے ساتھ سرحدی خلاف ورزی کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے ورکنگ باوندڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت تحفظات کا اظہارکیا ۔وزیر اعظم نے دفتر خارجہ اور وزارت دفاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کو بھارتی ہم منصب کے ساتھ اٹھائیں ۔دوسری طرف دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایاہے۔

مزید :

سیالکوٹ -Headlines -