طارق فاطمی سے چین کے بیرونی سلامتی کے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل لیو گوان کی ملاقات

طارق فاطمی سے چین کے بیرونی سلامتی کے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل لیو گوان کی ...
طارق فاطمی سے چین کے بیرونی سلامتی کے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل لیو گوان کی ملاقات

  

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں چین کی وزارت خارجہ کے بیرونی سلامتی کے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل لیو گوان گو سے یہاں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔دفتر خارجہ کی طرف سے یہاں جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے قریبی، تاریخی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے چینی مہمان کو دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بھی بتایا۔ لیو گوان گو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور انسداد دہشت گردی کے لئے جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

اسلام آباد -