بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان اور ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ

بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان اور ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ ...
بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان اور ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پربھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان اور ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیاگیا جہاں بھارتی اشتعال انگیزی پرانہیں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے اور یاد دہانی کرائی کہ سرحدی علاقوں پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے بھارت کی سیالکوٹ کے سرحدی دیہات پر بلا اشتعال فائرنگ اور بھاری گولہ باری سے 9 پاکستانی شہری شہیداور50سے زائد زخمی ہیں جبکہ 8زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس سے مزید جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے ،زخمی ہونیوالوں میں 8بچے اور12 خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -