سدھارتھ ملہوترانے فواد خان کا انتہائی دلچسپ نام رکھ دیا، وجہ بھی سامنے آگئی

سدھارتھ ملہوترانے فواد خان کا انتہائی دلچسپ نام رکھ دیا، وجہ بھی سامنے آگئی
سدھارتھ ملہوترانے فواد خان کا انتہائی دلچسپ نام رکھ دیا، وجہ بھی سامنے آگئی

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارسدھارتھ ملہوترا اور فواد خان آنیوالی فلم میں اکٹھے دکھائی دیں گے اورا ن دنوں جوڑی کی آپس میں خوب جم رہی ہے جبکہ اس سے قبل یہ بھی اطلاعات تھیں کہ فواد خان نے بالی ووڈاداکار کو پاکستان کے دورے پر راضی کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا نے اپنے پاکستانی دوست فواد خان کا عرف بھی رکھ دیاہے ، آپ حیران ہورہے ہوں گے نہ کہ کیا نام دیاگیا لیکن آپ ان دونوں کے آپسی تعلقات کو دیکھتے ہوئے اندازہ نہیں کرسکتے کیونکہ یہ نام ’مسئلہ‘ (Problem) ہے ۔

اس کی وجہ یہ معلوم ہوئی ہے کہ فواد خان لفظ ’مسئلہ ‘ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ، خاص طورپر اس وقت جب اُنہیں روزہ مردہ گفتگوکے دوران کسی معاملے کی وضاحت کرنی ہو۔ سدھارتھ مہلوترا نے بھی فواد خان سے ملنے سے پہلے یہ لفظ نہیں سناتھا،اُنہیں یہ بہت دلچسپ لگااور فواد خان کو ’مسئلہ ‘کہنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق فواد خان اور سدھارتھ نے سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان بھی مل کردیکھی اور پاکستانی صحافی کا کردار اداکرنیوالے نوازالدین صدیقی کو دیکھ کر سدھارتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھر لفظ ’مسئلہ‘ کہہ دیا، زور زور سے سیٹیاں بجاتارہاجس پر فواد خان بھی خوش ہوتے رہے ۔

مزید :

تفریح -