پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود جنگ کا آپشن نہیں ہے: وزیر دفاع

پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود جنگ کا آپشن نہیں ہے: وزیر دفاع
پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود جنگ کا آپشن نہیں ہے: وزیر دفاع

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے کی صورت میں ردعمل کا انحصار ہم پر ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود جنگ کا آپشن نہیں ہے، پاکستان پر حملے کی صورت میں ردعمل کا انحصار ہم پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ورکنگ باﺅنڈر کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر تشویش ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح بھارت کی جانب سے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 8 افراد شہید جبکہ 47 زخمی ہوئے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی زخمیوں کی عیادت کیلئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -