حساس ادارے کی کاروائی، رشید گوڈیل پر حملے میں ملوث ملزم گرفتار

حساس ادارے کی کاروائی، رشید گوڈیل پر حملے میں ملوث ملزم گرفتار
حساس ادارے کی کاروائی، رشید گوڈیل پر حملے میں ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حساس ادارے کے اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کا نام وسیم ہے اور اسے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو کی مدد سے کلفٹن کے علاقے سے گرفتارکیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز بھی دو افراد کو بہادر آباد کے علاقے سے حراست میں لیا گیا تھا۔