پاکستانی کرکٹ پاک بھارت سیریز کے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہے: چیئرمین پی سی بی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ کرکٹ سیریز نہ ہونے کی صورت میں بھی پاکستانی کرکٹ زندہ رہ سکتی ہے۔ میڈیا کو جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کھیلے جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔ واضح رہے رواں سال دسمبر میں پاکس بھارت کرکٹ سیریز طے ہے۔