بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستانی سرحدی علاقوں سے نقل مکانی شروع

بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستانی سرحدی علاقوں سے نقل مکانی شروع
بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستانی سرحدی علاقوں سے نقل مکانی شروع

  

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری مسلسل فائرنگ کے واقعات کے پیش نظر پاکستانی سرحدی آبادیوں سے نقل مکانی شروع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سرحد کے قریب واقع کئی دیہات سے آبادی محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کو پناہ دینے کیلئے بلار والی کے علاقے کے قریب ایک کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے بھاری اشتعال انگیزی کے سبب اب تک آٹھ افراد جاں بحق جبکہ سینتالیس شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید :

قومی -