کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، وکیل رہنما جاں بحق
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے حسن سکوائر کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت امیر حیدر شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سیکریٹری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے سات گولیاں ماری گئیں ہیں۔واقعے کے بعد کراچی بار کونسل کی جانب سے کل ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔