نوجوان جوڑے کو گھر کی مرمت کے دوران دیوار میں چھپائی گئی ایسی چیز ملی کہ زندگی بدل گئی، وارے نیارے ہو گئے

نوجوان جوڑے کو گھر کی مرمت کے دوران دیوار میں چھپائی گئی ایسی چیز ملی کہ ...
نوجوان جوڑے کو گھر کی مرمت کے دوران دیوار میں چھپائی گئی ایسی چیز ملی کہ زندگی بدل گئی، وارے نیارے ہو گئے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) ذرا تصور کریں کہ آپ اپنے گھر کی کچھ مرمت کررہے ہوں اور باورچی خانے کی دیوار توڑنے پر آپ کو ایک تجوری مل جائے جس میں 50 ہزار ڈالر (50 لاکھ پاکستانی روپے) موجودہوں تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟ اگرچہ آپ کو یہ کہانی بالکل فلمی لگے گی مگر ایک امریکی جوڑے کے ساتھ واقعی یہ ناقابل یقین کام ہوچکا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ imgur پر اپنی کہانی شیئر کرنے والے جوڑے نے بتایا کہ وہ اپنے باورچی خانے کی تعمیر نو کرنے کیلئے خود ہی اس کی توڑ پھوڑ کررہے تھے کہ ایک پرانی دیوار توڑنے پر اس کے پیچھے سے ایک تجوری برآمد ہوگئی۔ جب انہوں نے تجوری کو کھولا تو یہ دیکھ کر دن رہ گئے کہ اس میں 100 ڈالر کے نوٹ بھرے تھے جن کی کل تعداد 50 ہزار ڈالر کی مالیت کے برابر تھی۔ فینکس شہر سے تعلق رکھنے والے خوش قسمت جوڑے کا کہنا ہے کہ تجوری میں کسی خفیہ خزانے کی تلاش کیلئے ہدایات بھی ایک کتاب کی صورت میں موجود تھیں مگر اس میں کچھ اشارے دئیے گئے ہیں جن کا سمجھنا اتنا آسان نہیں۔

تجوری سے ملنے والی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ یہ خزانہ کسی ونسنٹ نامی شخص نے کسی ایلن نامی شخص کیلئے چھپا رکھا تھا اور اسے تقریباً 50 سال قبل محفوظ کیا گیا۔ خزانہ دریافت کرنےوالے جڑے کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ ایلن صاحب کون ہیں اور کہاں ہیں لہٰذا وہ یہ رقم اپنے پاس ہی رکھیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -